تحت اللفظ
معنی
١ - زیر لفظ، ہر لفظ کے مطابق، حرف بحرف، لفظی۔ "لغات ریختہ میں قرآن کا لفظ بلفظ فارسی میں ترجمہ کرے اور تحت اللفظ معنی پر ایک حرف زیادہ نہ کرے۔" ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٩٤:٦ ) ٢ - مرثیہ یا اشعار اس طرح پڑھنا کہ شعر کا ہر جزو یا لفظ الگ الگ سمجھ میں آئے۔ "ایک وہ جس میں مرثیے تحت اللفظ پڑھے جاتے ہیں۔" ( ١٩٢٤ء، مذاکرات نیاز، ١٠٦ ) ٣ - تنہا، جریدہ، نقددم۔ "نوشاہ بنے سسرال سے بعد مجلس تحت اللفظ تشریف لائے۔" ( ١٩٢٦ء، نوراللغات )
اشتقاق
عربی زبان کے لفظ 'تَحْت' کے ساتھ بطور مضاف الیہ 'لفظ' استعمال ہوا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٠ کو "آب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں